دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے کے باعث کراچی میں پانی کی قلت بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہےکراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے مطابق کے-الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے سیکنڈ فیز پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جس کے نتیجے میں لائن نمبر 5 متاثر جبکہ فیز 2 کے پمپس بند ہوگئےترجمان کارپوریشن نے بتایا کہ پمپس کی بندش اور لائن متاثر ہونے کے باعث کراچی کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ متاثرہ لائن کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہےواضح رہے کہ اس سے قبل 14 نومبر کو بھی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں شہر کو 40 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا تھاکارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بریک ڈاؤن کا سبب کیبل فالٹ تھا، جس سے کے تھری پمپ ہاؤس کے دو اہم پمپس بند ہوگئے تھےانہوں نے بتایا کہ 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود کے-الیکٹرک کی جانب سے فالٹ دور نہ کیا جا سکا تھا، تاہم کمپنی نے جلد مرمت کی یقین دہانی کرائی تھیحکام کے مطابق وہ کے-الیکٹرک انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور بجلی کی بحالی کے فوراً بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا نظام معمول پر آ جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی بتدریج بہتر ہو جائے گی۔