چیف جسٹس امین الدین خان کا اہم انتظامی اقدام وفاقی آئینی عدالت میں نیا رجسٹرار اور سیکرٹری مقرر

وفاقی آئینی عدالت کے نئے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اہم فیصلہ کرتے ہوئے عدالت میں رجسٹرار اور سیکرٹری کے تقرر کا اعلان کیا ہےچیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کیا گیا ہے، جو آئینی نوعیت کے معاملات، عدالتی نظم و نسق، اور بینچز کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گےیہ دونوں افسران تجربہ کار ہیں اور ان کی تعیناتی عدالت کے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور عدالتی کارروائیوں کو مزید منظم بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہےگذشتہ روز جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کا حلف صدر آصف زرداری نے لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئےعدالت میں نئے انتظامی اقدامات کو عدالتی نظم و نسق میں بہتری اور شفافیت بڑھانے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔