پاکستان کو ایشیا اوشانیہ ڈیجیٹل سمٹ 2026 کی میزبانی مل گئی عالمی سطح پر بڑی کامیابی

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستان کو پہلی مرتبہ ایشیا–اوشانیہ انڈسٹری آرگنائزیشن (ASOCIO) ڈیجیٹل سمٹ 2026 کی میزبانی مل گئیتفصیلات کے مطابق پاکستان نے ڈیجیٹل اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی اور وزارتِ آئی ٹی کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اس بین الاقوامی سمٹ کی میزبانی حاصل کرنے میں کامیاب ہواپاکستان نومبر 2026 میں تین روزہ ASOCIO ڈیجیٹل سمٹ کی میزبانی کرے گا، جس میں 24 سے زائد ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ اس موقع پر ایک ہزار سے زیادہ آئی ٹی ماہرین، ٹیکنالوجی لیڈرز اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کریں گےسمٹ میں عالمی اور ملکی کاروباری اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقع، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، فِن ٹیک، مصنوعی ذہانت، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور آئی ٹی کے جدید رجحانات پر گفتگو اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گایہ عالمی اعزاز وزارتِ آئی ٹی اور ایس آئی ایف سی کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ رواں سال ستمبر میں ASOCIO کے چیئرمین اسٹین سنگھ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور اصلاحات کو سراہا تھاسمٹ میں آسٹریلیا، چین، نیوزی لینڈ، ملائشیا، سنگاپور سمیت کئی ایشیائی و بحرالکاہلی ممالک شرکت کریں گے۔ ماہرین کے مطابق یہ میزبانی پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر کو عالمی سطح پر مضبوط بنانے اور ملک کو خطے کے نئے آئی ٹی حب کے طور پر اُبھارنے میں اہم کردار ادا کرے گیپاکستان کے لیے یہ پیش رفت عالمی ٹیکنالوجی دنیا میں ایک بڑی سفارتی اور معاشی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔