لکی باؤنڈری پر پولیس آپریشن 5 دہشتگرد ہلاک، ہتھیار اور کالعدم مواد برآمد

پولیس اور شہریوں نے لکی باؤنڈری پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے آپریشن کی قیادت کی اور بتایا کہ بنوں ریجن میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پولیس کی کارروائیاں جاری ہیںانہوں نے کہا کہ عوام نے بھی اس آپریشن میں پولیس کے شانہ بشانہ بھرپور حصہ لیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں یہ اتحاد اہم کردار ادا کر رہا ہےسجاد خان نے مزید کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور عوامی طاقت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گااس سے قبل لکی مروت اور بنوں کے سرحدی علاقے شیخ لنڈک میں مقامی قبائل اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، جس میں پولیس اور قبائل کی فائرنگ سے 4 مبینہ دہشتگرد مارے گئےتین روز قبل سی ٹی ڈی بنوں نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب 2 ٹارگٹ کلرز ہلاک کر دیے تھے، تاہم دہشتگردوں کے دیگر 2 ساتھی فرار ہوگئے تھےہلاک دہشتگردوں کی شناخت فضل اللہ عرف فیض اللہ اور سفیر الرحمان کے ناموں سے ہوئی، جو متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھےآپریشن کے دوران کلاشنکوف، پستول، ہینڈ گرنیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کا کارڈ بھی برآمد کیا گیا۔