شکارپور سے کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ متعدد علاقوں کی سپلائی معطل

سندھ کے شہر شکارپور سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جانے والی گیس پائپ لائن مچھ کے قریب تباہ ہوگئی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 18 انچ قطر کی پائپ لائن متاثر ہونے سے کوئٹہ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئیحکام کے مطابق پائپ لائن بند ہونے سے مستونگ، پشین اور زیارت کو بھی گیس کی فراہمی رک گئی ہے۔ مرمت مکمل ہونے تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں گیس سپلائی کی جائے گیابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا پائپ لائن لیکیج کے باعث تباہ ہوئی، اصل وجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گییہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ مہینوں میں بھی گیس پائپ لائنوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہےواضح رہے کہ 13 اگست 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں شرپسندوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بھانہ منجیوالہ کی حدود میں دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھااس سے قبل 16 جولائی 2025 کو لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کیا گیا تھا۔ دھماکے کے باعث بڑا گڑھا بن گیا اور پنجاب جانے والی گیس سپلائی معطل ہوگئی تھی۔