وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں اہم فیصلے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کہنے پر کیے جاتے تھےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کی رپورٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ بھی بشریٰ بی بی کی خواہش پر ہوا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جریدے میں جس ’’دینی تعلیم‘‘ کا ذکر ہے، وہ کون سی تعلیم ہےعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں کون سے بڑے ترقیاتی منصوبے لے کر آئیوزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹا الزام لگایا کہ انہوں نے 10 ارب روپے کی آفر کی۔ اس بے بنیاد الزام کے خلاف شہباز شریف نے 2017 میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا، عمران خان کے جھوٹ سے شہباز شریف کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے خلاف پروپیگنڈا بھی کیا گیاانہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے شخص کے خلاف لندن کی عدالت نے بھی فیصلہ دیا، اور اسے ہرجانہ اور مقدمے کے اخراجات ادا کرنے پڑےعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پارلیمان ملک کا بالادست ادارہ ہے، آئین سازی اور ترامیم کا مکمل حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 سے چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت آئینی اصلاحات پر بحث جاری ہے، یہ کام کسی عجلت میں نہیں کیا جا رہا۔