سعودی عرب میں جمعے سے پیر تک بارشوں کا امکان، ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا

سعودی عرب کے موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے بتایا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جمعے سے پیر تک درمیانے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہےسعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بتایا کہ متعدد علاقے ان دنوں بارش سے متاثر ہوسکتے ہیںانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام شہری اور مقیم افراد متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور موسم سے متعلق تازہ ترین معلومات کے لیے موسمیات کے قومی مرکز کے اعلانات سے باخبر رہیں
قومی مرکز نے کہا ہے کہ بارش کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور تازہ اپڈیٹس فراہم کی جاتی رہیں گیواضح رہے کہ خشک سالی کے خاتمے اور بارانِ رحمت کے لیے آج ملک بھر میں نمازِ استسقاء ادا کی گئیخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے شاہی فرمان کے تحت سعودی شہریوں اور مقیم مسلمانوں نے اللہ کے حضور بارش کے لیے دعائیں مانگیںملک بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نمازِ استسقاء کے خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں مسلمانوں نے بارانِ رحمت کے لیے سربسجود ہو کر دعائیں کیں مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) اور مسجد نبویؐ (مدینہ منورہ) میں سب سے بڑے اجتماعات ہوئے، جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔