نارتھ ناظم آباد میں افسوسناک حادثہ، کار کی ٹکر کے بعد فوڈ ڈلیوری رائیڈر ٹرک تلے آکر جاں بحق

نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں آن لائن فوڈ ڈلیوری رائیڈر جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق تیز رفتار کار نے 20 سالہ رائیڈر بابر کو ٹکر ماری، جس کے باعث وہ سڑک پر جاگرا اور اسی دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک نے اسے کچل دیا۔ رائیڈر موقع پر ہی دم توڑ گیاحادثے کے بعد کار سوار موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے سریے سے لدے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیاواقعے میں ایک رکشہ کو بھی نقصان پہنچاپولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمے دار کار سوار کی تلاش جاری ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔