وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن تاریخ ساز ہے اور دنیا کی ملٹری اکیڈمیز میں پڑھایا جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عطا تارڑ نے کہا کہ کاش اپوزیشن 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر شق وار بحث کرتی، بغیر پڑھے بل پر تبصرے اور بیانیہ بنانا مفید نہیں، اپوزیشن کا شور شرابا پچھلے دس بارہ سال سے جاری ہےوانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے 500 سے زائد طلبہ کو بحفاظت ریسکیو کیا، یہ ایک تاریخی آپریشن تھاانہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر نقصان ہوتا تو یہ آرمی پبلک اسکول سانحے سے دس گنا بڑا ہوتا، لیکن پاک فوج نے دشمن کو شکست دی، دشمن مورچے چھوڑ کر بھاگ گیاوفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑے دشمن کو شکست دی ہے، یہ پراکسی وار ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیںواضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران وانا کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر کے علاقے کو کلیئر قرار دیاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمارت کو بارودی سرنگوں سے صاف کیا جا رہا ہے اور خوش قسمتی سے کسی طالبعلم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچافرنٹیئر کور کے پی ساؤتھ کے اہلکار آپریشن کی نگرانی کر رہے تھے، جبکہ تین دہشتگرد جو ایڈمن بلاک تک پہنچے تھے، انہیں وہیں ہلاک کیا گیاملحقہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دہشتگردوں یا سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔