اسلام آباد کچہری دھماکے اور وانا کیڈٹ کالج حملے کی مذمت قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اسلام آباد کچہری دھماکے اور جنوبی وزیرستان کے وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئییہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اسلام آباد کچہری اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتا ہےقرارداد کے متن میں کہا گیا کہ دہشتگردوں نے وانا میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، تاہم پاک فوج کے بروقت اور پیشہ ورانہ آپریشن کی بدولت تمام طلبہ و اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، جس پر فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہےمزید کہا گیا کہ بھارتی پراکسیز اور افغان عبوری رجیم کے دہشتگرد حملوں میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیںپاکستان نے دوست ممالک کے کہنے پر افغانستان سے خلوصِ نیت سے مذاکرات کیے، مگر افغان طالبان رجیم بھارت کے پراکسی کردار میں ملوث ہےقرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔