کراچی شہرِ قائد کے علاقے کورنگی میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی 100 کوارٹر الٰہی مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ نور نبی اور 32 سالہ الیاس موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 25 سالہ اسماعیل زخمی ہوا۔ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے پر فوری رسپانس دیا جائے اور پولیس کے تمام اقدامات مؤثر اور نتیجہ خیز بنائے جائیں۔وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ جامع تفتیش کے ذریعے ملزمان تک رسائی اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔