بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف مہم فالس فلیگ آپریشن کا نیا ڈرامہ بےنقاب

نئی دہلی اسلام آباد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا ایک اور مکروہ کھیل بےنقاب ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ اور من گھڑت کہانیوں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہےتفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش اور حیدرآباد سے گرفتار مقامی دہشتگردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے صبح سے ہی پاکستان مخالف جھوٹ پر مبنی خبریں نشر کرنا شروع کردیں، جن میں کوئی صداقت نہیں پائی گئیابتدائی تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بھارت کے ہی شہری ہیں اور ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے باوجود بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا مہم چلاتے ہوئے جھوٹ گھڑنے کے ریکارڈ توڑ دیےبھارتی میڈیا کبھی کیمیکل اٹیک کی کہانیاں گھڑتا ہے تو کبھی پاکستانی اسلحے کے جعلی دعوے کرتا ہے۔ حالیہ لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارتی پولیس نے ابتدائی مؤقف میں سلنڈر دھماکے کا ذکر کیا تھا، مگر چند گھنٹوں میں ہی بھارتی میڈیا نے بیانیہ بدل کر پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی
ذرائع کے مطابق بھارت کا یہ طرزِ عمل اس کے داخلی بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی حکومت اور میڈیا مسلسل جھوٹ اور فیک نیوز کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں
پاکستان کی جانب سے ہمیشہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا ہے۔