بلوچستان ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر 3 روز کے لیے مسافر بس سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیاجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12 سے 14 نومبر تک بین الصوبائی اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بند رہے گی۔ اس دوران کسی بھی مسافر بس، وین یا کوچ کو سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں ہوگیصوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گیدوسری جانب، بلوچستان حکومت نے صوبے بھر میں پانچ روز قبل نافذ کی گئی دفعہ 144 میں بھی 30 نومبر تک توسیع کر دی ہےنئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے تاہم خواتین اور بچوں کو استثنیٰ حاصل ہوگاعلاوہ ازیں عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، مفلر، ماسک یا نقاب کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ دھماکاخیز مواد اور سلفیورک ایسڈ کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی برقرار رہے گی۔