بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

کنڈھ کوٹ بخشاپور کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق حادثہ کشمور اور کنڈھ کوٹ کے درمیان انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار عزت علی ڈومکی شدید زخمی ہوگیازخمی کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیلاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا۔