لاہور میں گیس لیکج سے خوفناک دھماکا ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

ہربنس پورہ کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث گھر میں خوفناک دھماکے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئےتفصیلات کے مطابق، دھماکا اس وقت ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد چولہا جلانے کی کوشش کی گئی۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاپولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیاجاں بحق افراد کی شناخت 55 سالہ عزرا افضل، 19 سالہ آفتاب افضل، اور دو سالہ صائم مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں صبا فیض، عشرت گلزار، عتیقہ، رخسانہ، شہربانو، عروج اور حبیب شامل ہیںحکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، گیس لیکج ہی دھماکے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔