اسلام آباد سپریم کورٹ میں دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے حوالے سے دلچسپ ریمارکس دئیے، جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھےکیس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی کیس کی سماعت ہوئیبنچ اور موقفجسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی ہےدلچسپ ریمارکسجسٹس منصور علی شاہ نے وفاقی آئینی عدالت کے حوالے سے کہا”دستاویز سے دکھا دیں جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظرانداز کیا گیا، کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں، ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں”عدالتی فیصلہبعد ازاں سپریم کورٹ نے محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔