امریکی خام تیل کا دوسرا جہاز پاکستانی سمندری حدود میں پہنچ گیا

امریکی خام تیل لے کر آنے والا دوسرا کارگو بحری جہاز ایم ٹی البانی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہو گیا ہے یہ جہاز آج بلوچستان کے ساحل پر واقع سنرجیکو آئل ٹرمینل پر برتھ کرے گایہ جہاز پاکستان پہنچنے والا دوسرا امریکی تیل بردار بحری جہاز ہے، اس سے قبل پہلا جہاز ایم ٹی پیگاسس 29 اکتوبر کو پاکستانی بندرگاہ پر پہنچا تھاسنرجیکو آئل کمپنی کے مطابق، کمپنی نے پہلی بار 10 لاکھ بیرل ویسٹ ٹیکساس رمیڈیٹ (WTI) کروڈ آئل درآمد کیا ہےیہ درآمد اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تجارتی معاہدے کے تحت کی جا رہی ہے۔ پہلا بحری جہاز پیگاسس امریکی شہر ہیوسٹن سے 14 ستمبر کو روانہ ہوا تھا اور 29 اکتوبر کو سنرجیکو کے آف شور ٹرمینل پر لنگر انداز ہواسنرجیکو آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی تیل کی درآمد پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ہے، اور اس اقدام سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں نئی راہیں کھلیں گی اور درآمدی ذرائع میں تنوع آئے گا۔