آسام حکومت کا تاریخی فیصلہ کثرت ازدواج کو غیر قانونی قرار نئے قانون کے تحت غیر قانونی شادی پر 7 سال قید

بھارت آسام حکومت نے باضابطہ طور پر کثرت ازدواج (پولیگامی) کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایک اہم قانون کی منظوری دے دی ہے۔ اب کوئی بھی شخص ایک ہی وقت میں ایک سے زائد شادی نہیں کر سکے گارپورٹس کے مطابق، ریاستی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ “آسام پولیگامی پروہیبیشن بل 2025” کو 25 نومبر کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے تحت اگر کوئی شخص پہلی شادی کے خاتمہ یا قانونی طلاق کے بغیر دوسری شادی کرتا ہے تو اسے 7 سال تک قید بھگتنا ہوگینئے قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ بغیر وارنٹ کے ایسے افراد کو گرفتار کر سکے
حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ قانون ریاست کی قبائلی برادریوں اور شیڈول 6 علاقوں پر لاگو نہیں ہوگا تاکہ وہاں کے روایتی سماجی ڈھانچے پر اثر نہ پڑے۔ اسی طرح مسلم اقلیت کے وہ نکاح جو سال 2005 سے پہلے ہوئے، ان پر یہ قانون لاگو نہیں ہوگاوزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ قانون خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کی خودمختاری کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے
مزید برآں، حکومت ان خواتین کے لیے ایک خصوصی امدادی فنڈ بھی قائم کر رہی ہے جو کثرت ازدواج کے نظام سے متاثر ہوئی ہیں۔