گھوٹکی رونتی کچے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 9 ڈاکو ہلاک

گھوٹکی کے رونتی کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔ڈی ایس پی اوباڑو کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کئی ڈاکو زخمی بھی ہوئے جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ڈی ایس پی کے مطابق آپریشن میں مارے گئے 6 ڈاکوؤں کی لاشیں تحصیل اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کچے کے ڈاکوؤں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار سمیت 7 افراد کو قتل اور 14 کو زخمی کیا تھا۔