اسلام آباد حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترمیم کے مسودے پر وزارتِ قانون اور متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت جاری ہے تفصیلات کے مطابق، پیپلز پارٹی سے ڈیڈ لاک کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا بل آج سینیٹ میں پیش نہیں کیا جائے گاذرائع کے مطابق، آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا جا سکتا ابینہ کی منظوری کے بعد ہی بل سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گیاد کہ وفاقرہےی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا، جس میں آئین میں 27ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جانی تھیذرائع نے بتایا کہ اجلاس کی منسوخی کی بڑی وجہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حتمی مؤقف نہ اپنانا ہےابتدائی طور پر یہ بل کابینہ سے منظوری کے بعد سینیٹ میں ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیے جانے کا امکان تھاواضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے ترمیمی مسودے میں صوبوں کے حصے سے متعلق تجاویز مسترد کر دی ہیںچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سی ای سی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ پارٹی این ایف سی فارمولے میں کسی تبدیلی کی حمایت نہیں کرتی، جبکہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق دیگر حکومتی تجاویز بھی قبول نہیں کی گئیں۔