ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیر، 17 نومبر 2025 کو ضلع بھر میں عام تعطیل ہوگیتفصیلات کے مطابق حضرت سید اصغر علی شاہ المعروف سخی جام داتار کے 754ویں سالانہ عرس کے موقع پر حکومتِ سندھ نے شہید بینظیر آباد (نوابشاہ) ضلع میں مقامی تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہےڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامی نے نوٹیفکیشن میں تصدیق کی کہ تمام سرکاری دفاتر، عوامی محکمے اور تعلیمی ادارے اس روز بند رہیں گےضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کی تقریبات 17 سے 19 نومبر تک جام صاحب ٹاؤن میں منعقد ہوں گی، جہاں سخی جام داتار کا مزار واقع ہے