کراچی: سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان عابد سجاد، شوکت اور احمد شاہ عرف بیٹری کو گرفتار کرلیا۔ یہ کارروائیاں محمود آباد نمبر 5، مائی گڑی گوٹھ، اتحاد ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے علاقوں میں کی گئیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چوری، چھالیہ اور ماوا کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث تھے۔ ملزمان منشیات فروشی اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث پائے گئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بغیر لائسنس پستول، ایمونیشن اور 500 گرام چرس برآمد کی گئی۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔