کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو ہوں گے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو منعقد ہوں گے، جبکہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے چار دن مقرر کیے گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق ریٹرننگ افسران 11 نومبر کو عوامی نوٹس جاری کریں گے۔
امیدوار 13 نومبر سے 17 نومبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک ہوگی، جب کہ اپیلوں پر سماعت 3 دسمبر تک مکمل کی جائے گی۔نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست 4 دسمبر کو جاری ہوگی، اور امیدوار 5 دسمبر تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی نشان 6 دسمبر کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست 18 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو منعقد ہوں گے۔