کراچی میں رینجرز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے تین انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی منگھوپیر روڈ پر کی گئی، گرفتار افراد میں زیداللہ عرف زیدو، نور زادہ اور عثمان شامل ہیں، جو خوارجی امیر شمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان علاقے کے شہریوں کے فون نمبر شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جو ان نمبروں پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔گرفتار ملزمان نے کنواری کالونی میں منشیات فروشوں سے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔مزید بتایا گیا کہ نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اور عثمان کا بھائی عمر خطاب بھی اسی خوارج گروہ میں شامل تھے، جو بعد میں مارے گئے۔ترجمان کے مطابق زیداللہ عرف زیدو کو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا، تاہم رینجرز نے تینوں ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔