پنجاب میں دھند کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑھتی ہوئی دھند اور اسموگ کے باعث سرکاری و نجی اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی۔ڈی جی ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (ای پی اے) ڈاکٹر عمران حمید شیخ کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول 3 نومبر 2025 سے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھولے جائیں گے۔یہ نیا شیڈول 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے مزید کہا کہ نئے اوقات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں پر 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور گرد و نواح میں اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، اسی وجہ سے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔