ایف بی آر کو جولائی تا اکتوبر 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 270 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔ذرائع کے مطابق، ایف بی آر نے 4109 ارب روپے کے مقررہ ہدف کے مقابلے میں 3840 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ اسی دوران 205 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔اکتوبر کے مہینے میں بھی 70 ارب روپے کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا، جہاں 1026 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں کم وصولی ہوئی۔انکم ٹیکس کی مد میں 438 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 345 ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 70 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 107 ارب روپے جمع ہوئے۔اسی مہینے کے دوران 48 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایف بی آر کا سالانہ ریونیو ہدف 14 ہزار 131 ارب روپے سے کم کر کے 13 ہزار 970 ارب روپے کر دیا ہے، جس سے ہدف میں تقریباً 169 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔