سعودی ایئرلائن کا طیارہ جدہ سے لاہور روانہ ہوا تھا کہ اڑان بھرتے ہی انجن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی اور مہارت کے باعث طیارہ بڑے سانحے سے محفوظ رہا۔تفصیلات کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز میں 400 مسافر سوار تھے۔ طیارہ 29 اکتوبر کی رات ساڑھے تین بجے جدہ سے روانہ ہوا، لیکن کچھ ہی دیر بعد انجن میں آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق طیارے میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کے سیاسی مشیر فرید احمد پراچہ بھی موجود تھے۔فرید احمد پراچہ نے بتایا کہ پائلٹ نے غیر معمولی مہارت دکھاتے ہوئے جہاز کو بحفاظت واپس اتارا، جس سے تمام مسافر محفوظ رہے۔سعودی ایئرلائن انتظامیہ نے تمام مسافروں کو قریبی ہوٹلوں میں منتقل کر دیا ہے، جبکہ انہیں آج متبادل فلائٹ کے ذریعے لاہور روانہ کیا جائے گا۔