پاکستان میزبان ملک کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضا مند ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکام نے مذاکراتی عمل کو بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وفد، جسے واپس روانہ ہونا تھا، اب استنبول میں مزید قیام کرے گا۔یہ فیصلہ امن کو ایک اور موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مذاکراتی عمل کے ذریعے باہمی اعتماد کی فضا بحال کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مرکزی مطالبے پر بات چیت ہوگی کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشتگردوں کے خلاف مؤثر اور واضح کارروائی کے لیے استعمال کرے۔پاکستان نے ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔