اے این ایف کی کارروائی 2 اسمگلرز گرفتار 9 کلو ہیروئن اور ڈرون برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی بھیڈیاں کلاں روڈ قصور کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کی گاڑی سے 9 کلو ہیروئن، کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق ملزمان نے منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور سامان میں چھپا رکھی تھی۔ مزید بتایا گیا کہ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں قائم ڈرون مینو فیکچرنگ یونٹ سے بھی جدید ڈرون برآمد ہوا جبکہ ڈرون کمپنی کے ہیڈ آف فنانس کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اس سے قبل بھی اے این ایف نے جنوبی امریکا سے کوکین اسمگل کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کے دوران 5 کلو کوکین ضبط کی تھی اور 2 اسمگلرز کو گرفتار کیا تھا۔ لاہور میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 5 کلو کوکین برآمد کرکے کوکین سپلائی نیٹ ورک کی سرگرمیاں ناکام بنا دی گئیں۔ اسمگلرز کے نیٹ ورک پر کڑی نگرانی کے لیے خفیہ اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جنہوں نے فرضی لین دین کے ذریعے گروہ کے راز فاش کیے۔ کارروائی میں دو ملزمان اور دو لگژری گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔