ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ممکنہ جنگ کی اطلاعات سنی ہیں، اور وہ اسرائیل سے امریکہ واپسی پر اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ:”میں ماضی میں کئی جنگیں روک چکا ہوں، اور اس بار بھی ایک نئی کوشش کروں گا۔”ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو جنگیں ختم کرنے کا ماہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی انہوں نے پیچیدہ عالمی تنازعات حل کیے، اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ٹیرف پالیسی کے ذریعے روکا، جس سے لاکھوں زندگیاں بچانے میں مدد ملی۔ٹرمپ نے گفتگو کے دوران نوبیل انعام کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ:”اگرچہ 2024 میں میرا نام نمایاں تھا، لیکن 2025 میں بھی میں نے بہت بڑے عالمی اقدامات کیے۔ میرا مقصد انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ انسانوں کی زندگیاں بچانا ہے۔”غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ ختم ہو چکی ہے اور مستقل جنگ بندی برقرار رہے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کے لیے ’بورڈ آف پیس‘ جلد قائم کیا جائے گا، اور یرغمالیوں کی رہائی طے شدہ وقت سے پہلے ممکن بنائی جائے گی۔