وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر سکتے ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا کا دورہ کریں گے اور امکان ہے کہ وہ 26 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں۔سفارتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل سہ ملکی دورے پر روانہ ہوں گے، جس میں سب سے پہلے 17 ستمبر کو وہ سعودی عرب جائیں گے اور سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔سعودی عرب کے بعد وزیراعظم برطانیہ جائیں گے اور وہاں برطانوی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس کے بعد وہ 21 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے۔ امریکا میں شہباز شریف نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور 26 ستمبر کو اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 22 ستمبر کو فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں