اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: چیئرمین پی ٹی اے عہدے سے برطرف

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس بابر ستار نے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں تھی، اس لیے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالت عالیہ نے مزید حکم دیا کہ چیئرمین کو ہٹانے کے بعد ادارے کے کسی سینیئر رکن کو عارضی طور پر چیئرمین پی ٹی اے کا چارج دیا جائے۔