اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے فیصلہ دیا کہ جسٹس طارق کو سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے تک جوڈیشل ورک سے روکا جائے ڈویژن بینچ نے سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر اللہ خان اور اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کیا اور اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے تحریری حکم نامے کو بھی جاری کر دیا ہے۔