بھارت اور روس میں شدید زلزلے، آسام میں 5.8 شدت کے جھٹکے

بھارتی ریاست آسام میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی اور مرکز زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق شمالی بنگال اور پڑوسی بھوٹان میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گوہاٹی سے آسام حکومت نے بتایا کہ کسی قسم کی اموات یا نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، حکومتی ادارے الرٹ ہیں۔دوسری جانب، روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے ساحل کے قریب شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت 7.1 ریکارڈ ہوئی اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق کمچاتکا کے قریب زلزلے کی شدت 7.4 اور گہرائی 39.5 کلومیٹر تھی۔ بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سسٹم نے ممکنہ سونامی کا خطرہ ظاہر کیا، تاہم جاپان میں کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اسی خطے میں 30 جولائی کو بھی شدید زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 8.8 ریکارڈ ہوئی تھی، جسے 1952 کے بعد سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا گیا تھا۔