اولڈبری، لندن میں سکھ خاتون سے اجتماعی زیادتی، واقعہ نسلی تعصب قرار

لندن: اولڈبری میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو سفید فام مردوں نے ایک سکھ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ دن کے وقت پیش آیا، ملزمان نے حملے کے دوران نسلی تعصب پر مبنی جملے کسے، جیسے کہ ”تم اس ملک کی نہیں ہو، یہاں سے واپس جاؤ“۔پولیس نے اس واقعے کو نسلی طور پر جانبدار حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تفتیش میں CCTV فوٹیج، فارنسک معائنہ اور دیگر شواہد کو شامل کیا گیا ہے۔مقامی ارکانِ پارلیمان اور سکھ کمیونٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جبکہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی شخص واقعے کے وقت وہاں موجود تھا یا کسی کے پاس فوٹیج یا معلومات ہیں تو وہ آگے آئے۔اوکاڑہ میں 11 سالہ نابینا بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک آنکھ سے نابینا 11 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی دھاگہ خریدنے گئی تھی کہ ملزم وسیم نے اسے دکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے رونے کی آواز سن کر لوگ اکٹھے ہوئے تو ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
ڈی پی او اوکاڑہ نے بتایا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کو انصاف دلایا جائے گا اور ملزم کو ہر صورت سزا دلوائی جائے گی۔واضح رہے کہ اوکاڑہ میں اس سے قبل بھی ایک کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوچکا ہے جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔