ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کا شائقین کو سخت وارننگ

ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔میچ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ دبئی پولیس نے واضح کیا ہے کہ اسٹیڈیم کے اندر تشدد، بدزبانی یا نسل پرستانہ جملوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔پولیس کی ایونٹس سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سے تین ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم جرمانہ کیا جا سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔حکام نے شائقین سے اپیل کی کہ میچ کے دوران نظم و ضبط برقرار رکھیں اور مثبت رویہ اپنائیں تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول محفوظ اور خوشگوار رہے۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔