امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے، یرغمالیوں کی رہائی اور حماس پر اقدامات پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے اور حماس کے خطرے کو کم کیا جائے تاکہ حالات بہتر ہوں۔مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کو حکومت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور اسرائیل کو حماس کے خلاف دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے غزہ کی انسانی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی بحران سنگین ہے اور امداد میں شفافیت ناگزیر ہے۔ روبیو نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی بحالی تک شہریوں کو محفوظ جگہ منتقل کیا جائے اور عرب ممالک شفاف امدادی نظام کے قیام میں آگے آئیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن قطر میں حماس کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں پر خوش نہیں، لیکن اس سے امریکا اور اسرائیل کے درمیان اتحادی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔مارکو روبیو نے تصدیق کی کہ وہ یروشلم کے پرانے شہر میں نئی سرنگ کے افتتاح میں بھی شریک ہوں گے، جو یہودی زائرین کے لیے مقدس مقام ٹیمپل ماؤنٹ کے قریب واقع ہے، جبکہ مسلمانوں کے لیے یہ مقام الاقصیٰ کمپاؤنڈ کے طور پر مقدس ہے۔ روبیو نے کہا: “ڈیوڈ کا شہر (شہر داؤد) الگ ہے، میں وہاں جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔”