آذربائیجان اپنی قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثے اور جدید شہروں کے امتزاج کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش رکھتا ہے۔ بحیرہ کیسپین اور کوہ قفقاز سے گھرا ہوا یہ ملک ثقافتی ورثے، قدیم مقامات اور جدید طرزِ زندگی کا حسین سنگم ہے۔دارالحکومت باکو میں سیاح قدیم “ایچری شہر” (UNESCO ورلڈ ہیریٹیج سائٹ) اور مشہور “فلیم ٹاورز” کا وزٹ کر کے ایک منفرد تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ستمبر میں کیوں جانا بہتر ہے؟آذربائیجان کا سب سے دلکش موسم مئی سے ستمبر کے درمیان ہوتا ہے۔ستمبر میں دھوپ والا مگر خوشگوار موسم اور خزاں کے رنگ ماحول کو مزید حسین بنا دیتے ہیں۔اس مہینے فصلوں کے تہوار اور ثقافتی سرگرمیاں سیاحت کو مزید دلچسپ بناتی ہیں ویزا فیس اور تفصیلات آذربائیجان نے پاکستانیوں کے لیے آن لائن ای ویزا سروس فراہم کر رکھی ہے جو دو اقسام پر مشتمل ہے:اسٹینڈرڈ ای ویزا فیس: 20 ڈالر + 5 ڈالر سروس فیس
پروسیسنگ ٹائم: 3 سے 5 دن مدت: 30 دن کا سنگل انٹری ویزا ارجنٹ ای ویزا فیس: 50 ڈالر پروسیسنگ ٹائم: 3 سے 5 گھنٹے مدت: 30 دن کا سنگل انٹری ویزا درخواست کا طریقہ پاکستانی شہری صرف تین آسان مراحل میں ASAN Visa سسٹم کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں:🔗 evisa.gov.az ای ویزا کی کل مدت 90 دن ہوتی ہے، لیکن ملک میں قیام صرف 30 دن تک کی اجازت ہوتی ہے۔