: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش کے پیش گوئی کے باوجود آج تعطیل اس لیے نہیں کی گئی کیونکہ دن میں شدید بارش کے امکانات نہیں تھے۔ اگر صورتحال سنگین ہوئی تو ماہرین کی مشاورت کے بعد دفاتر اور تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ کیا جائے گا پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل چاند گرہن کے دوران سمندر میں ہائی ٹائیڈ کے باعث دباؤ بڑھا جس کی وجہ سے نہر خیام میں پانی کا بہاؤ الٹی سمت میں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے:
“یہ وہ وقت نہیں کہ انتظامیہ کیفے میں بیٹھ کر چائے پکوڑے کھا رہی ہو،” میئر کراچی کے مطابق آج صبح صورتحال کا جائزہ لیا گیا، نالے صاف پائے گئے، تاہم شمالی علاقہ جات سے آنے والا پانی سندھ میں داخل ہو رہا ہے جو انتظامیہ کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ماضی کے منصوبوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی ڈی سی ایل نے مقامی انتظامیہ سے مشاورت کے بغیر کام کیا جس سے نقصان ہوا۔ گرین لائن کوریڈور کی تکمیل کا 2016 میں دعویٰ کیا گیا تھا لیکن 2025 آ گیا اور منصوبہ اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔