اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ فوری طور پر سیلاب متاثرین کے بلوں پر ٹیکس معاف کیے جائیں گے، بجلی کے بلوں پر ٹیکسز کے خاتمے کیلئے اقدامات ہو رہے ہیں۔ ان کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی جبکہ لینڈ ریونیو صوبائی حکومتیں معاف کریں گی انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں اضافی بجلی بلوں کا نوٹس لیا جائے گا، انکم ٹیکس، فاضل ٹیکس اور ریٹیلر سیلز ٹیکس کے خاتمے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے رانا تنویر نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے آئندہ 7 سے 10 دنوں میں مکمل ہوگا، جس کے بعد کسان پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کے مطابق ہر فصل کو 1 سے 3 فیصد تک نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان گوجرانوالہ ڈویژن میں ہوا جہاں فصلوں کو 18 فیصد نقصان پہنچا۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی فصل چاول ہے۔