ریاض: سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے ایک ہفتے کے دوران مختلف شہروں سے 6 ہزار 858 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی 31 اگست سے 6 ستمبر 2025 تک کی گئی۔محکمہ ٹریفک کے اعدادوشمار کے مطابق:ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 3,654 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئیں۔جدہ میں 1,848 موٹر سائیکلیں قبضے میں لی گئیں۔مکہ مکرمہ سے 376، مدینہ منورہ سے 202، مشرقی ریجن سے 436، طائف سے 88 اور جازان سے 100 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں۔محکمہ ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کی ضبط شدہ موٹر سائیکل کسی صورت واپس نہیں کی جائے گی۔مزید کہا گیا ہے کہ شہری اور مقیم افراد ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، ورنہ اپنی موٹر سائیکلوں سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوسکتے ہیں۔