کامیڈین کیکو شاردا کے ’کپل شرما شو‘ چھوڑنے کی افواہیں بے بنیاد نکلیں

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 49 سالہ کامیڈین کیکو شاردا اور 42 سالہ کرشنا ابھیشیک کے درمیان شو کے سیٹ پر گرما گرمی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ کیکو شاردا نے ’کپل شرما شو‘ چھوڑ دیا ہے۔تاہم، جج ارچنا پورن سنگھ نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی اور کہا:”ہم سب ایک فیملی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبریں محض جھوٹ ہیں۔ شو میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروڈکشن کے اندر اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے لیکن ٹیم متحد ہے۔”رپورٹس کے مطابق، کیکو شاردا سنیل گروور کے ساتھ نیا رئیلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ شروع کرنے والے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ‘کپل شرما شو’ چھوڑ رہے ہیں۔واضح رہے کہ 22 اگست کو شو کے سیٹ پر کرشنا اور کیکو کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس نے مداحوں میں حیرت اور قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ جھگڑا معمولی اختلافات کا نتیجہ تھا اور اس کا تعلق شو چھوڑنے سے نہیں ہے۔