معروف بالی وڈ اسٹار دپیکا پڈوکون کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ عالیہ بھٹ کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں امریکی ملبوسات کمپنی لیویز (Levi’s) نے عالیہ بھٹ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد دپیکا پڈوکون کے مداحوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر ان کی پسندیدہ اداکارہ کو اس منصب سے کیوں ہٹایا گیا؟دپیکا کے مداحوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عالیہ بھٹ پر الزام عائد کیا کہ وہ حسد اور موقع پرستی کے باعث ہر جگہ خود کو آگے لانا چاہتی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا:’’عالیہ بھٹ کو ہر جگہ گھسا دیا جاتا ہے، وہ ہر چیز کے لیے بہت بھوکی اور حسد کرتی ہیں۔ ہمیں تو اس کو بار بار دیکھ دیکھ کر تھکن ہو گئی ہے۔‘‘خیال رہے کہ دپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، دونوں نے نہ صرف بھارتی فلم انڈسٹری بلکہ ہالی وڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔اداکارہ عالیہ بھٹ کو آخری بار کرن جوہر کی فلم “راکی اور رانی کی پریم کہانی” میں دیکھا گیا تھا۔ وہ آئندہ بھی بڑے پراجیکٹس میں نظر آئیں گی جن میں یش راج فلمز کی جاسوسی فلم “الفا” اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم “لوو اینڈ وار” شامل ہیں۔ آخری فلم میں وہ اپنے شوہر اور معروف اداکار رنبیر کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی اپنی آنے والی فلموں کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ان کے مداح اس وقت شدید ناراض ہیں کہ ان کی پسندیدہ اسٹار کو لیویز کے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کیوں تبدیل کیا گیا۔