امریکی ریاست جارجیا میں امیگریشن حکام نے ہنڈائی موٹر اور ایل جی بیٹری فیکٹری پر کارروائی کرتے ہوئے 475 افراد کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار افراد میں سے 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امریکی امیگریشن حکام کے مطابق یہ کارروائی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے۔جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے شہریوں کی گرفتاری پر فوری ردعمل دینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شہریوں کے حقوق اور تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ معاملہ حل کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے اور کوریائی شہریوں و کمپنیوں کے مفادات متاثر نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ اس سلسلے میں وہ ممکنہ طور پر واشنگٹن جا کر امریکی حکام سے براہ راست بات کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرفتار جنوبی کوریائی ورکرز کو غیر قانونی تارکین وطن قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اس وقت ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت ہے جو امریکا میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔