پی ٹی سی ایل کا ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر وضاحتی بیان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہونے پر وضاحتی بیان جاری کردیا۔ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق سعودی عرب کے قریب سمندر میں سب میرین کیبلز کٹ جانے کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سب میرین نظام جزوی طور پر متاثر ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ ایس ایم ڈبلیو 4 (SMW4) اور آئی ایم ای ڈبلیو ای (IMEWE) کی بینڈوڈتھ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے جس کے سبب صارفین کو مصروف اوقات میں انٹرنیٹ سروس میں معمولی کمی یا سست روی کا سامنا ہوسکتا ہے۔پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی شراکت دار ادارے اس مسئلے کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، جبکہ مقامی ٹیمیں صارفین پر اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے متبادل بینڈوڈتھ کا انتظام کر رہی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ کمپنی صارفین کے تعاون اور صبر و تحمل کی شکر گزار ہے اور بہت جلد مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔