پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس میں ٹیسٹ، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شامل ہیں۔ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹیسٹ میچز کے بعد تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلی جائے گی۔پہلا میچ: 28 اکتوبر (راولپنڈی)دوسرا میچ: 31 اکتوبر (لاہور، قذافی اسٹیڈیم) تیسرا میچ: یکم نومبر (لاہور، قذافی اسٹیڈیم) ون ڈے سیریز فیصل آباد 17 برس بعد ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی میزبانی کرے گا۔جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔تاریخی موقع یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کا حصہ ہے۔ فیصل آباد 11 اپریل 2008 کے بعد پہلی بار بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کرے گا، جو شائقین کرکٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔پی سی بی کا ردعمل پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے کہا کہ:“ہم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے افتتاحی سیریز کے لیے جنوبی افریقہ کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ 17 سال بعد فیصل آباد میں ون ڈے کرکٹ کی واپسی ایک یادگار موقع ہے۔ اقبال اسٹیڈیم ہماری کرکٹ تاریخ میں ایک فخر کی جگہ رکھتا ہے اور ہم اس علاقے میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر پرجوش ہیں۔”