پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی

شارجہ میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ فخر زمان نے 44 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ محمد نواز نے 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہ کر ٹیم کو مستحکم اسکور فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان 16، صائم ایوب 11، کپتان سلمان علی آغا 7، اور محمد حارث 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حسن نواز 4 رنز بنا کر حیدر علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔یو اے ای کے خلاف پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اوورز میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں یو اے ای کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔ اوپنر علیشان شرفو کی 68 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان محمد وسیم 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ایتھان ڈی سوزا 9 رنز بنا کر نواز کا شکار ہوئے، آصف خان 7 اور راہول چوپڑا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت کوشک 3 رنز بنا سکے۔پاکستان کی اس فتح کے ساتھ سہ ملکی سیریز میں تین میں سے دو میچ جیت لیے ہیں جبکہ ایک میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کی پلیئنگ الیون: سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، سلمان مرزا، ابرار احمد یو اے ای کی پلیئنگ الیون: محمد وسیم (کپتان)، آصف خان، علیشان شرفو، راہول چوپڑا، ایتھان ڈی سوزا، ہرشت کوشک، شورو پراشار، حیدر علی، محمد جواد، محمد روحید، جنید صدیق پاکستان اب سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، جہاں اس کا مقابلہ بہترین ٹیم کے خلاف ہوگا۔