نیپال میں فیس بک، یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی

جنوبی ایشیائی ملک نیپال نے فیس بک، ایکس، یوٹیوب، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ریڈٹ اور لنکڈاِن سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نیپالی حکومت کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیوں نے ریاستی رجسٹریشن کی شرائط پوری نہیں کیں، جس کے نتیجے میں غیر رجسٹرڈ پلیٹ فارمز آج سے غیرفعال کر دیے جائیں گے۔
نیپالی وزیر آئی ٹی پرتھوی سبا گروُنگ کا کہنا ہے کہ حکومت نے پلیٹ فارمز کو متعدد مواقع دیے، مگر کمپنیوں نے رجسٹریشن میں ناکامی اختیار کی۔ نیپال میں 2023 کی ہدایت کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا رجسٹر ہونا لازمی ہے۔عالمی منظرنامے میں بھی کئی ممالک سوشل میڈیا پر سخت ریگولیشن نافذ کر رہے ہیں، جن میں امریکا، یورپی یونین، برازیل اور آسٹریلیا شامل ہیں، جبکہ چین میں پہلے سے سخت سینسرشپ اور لائسنسنگ کنٹرول نافذ ہیں۔