لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت کم آمدنی اور بے زمین خاندانوں کے لیے 3 مرلہ پلاٹ اسکیم 2025 کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 19 اضلاع میں 23 سرکاری اسکیموں کے ذریعے 2 ہزار پلاٹس الاٹ کیے جائیں گے۔اسکیم کا مقصد اس منصوبے کا مقصد بے گھر افراد کو محفوظ رہائشی زمین فراہم کرنا، کمزور طبقے کو مستقل گھر تعمیر کرنے کا موقع دینا اور معاشرتی فلاح کو فروغ دینا ہے۔ اسکیم صرف زمین کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ ایک جامع فلاحی اقدام ہے۔ درخواست کا طریقہ درخواست دینے کا پورا عمل شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔درخواست دہندگان کو AZAG ای پورٹل پر رجسٹریشن کر کے فارم بھرنا ہوگا۔ساتھ ہی شناختی کارڈ، آمدنی کا ثبوت اور جائیداد نہ ہونے کا حلفیہ بیان اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد حقدار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔اہلیت کے معیار درخواست دہندہ پنجاب کا مستقل رہائشی اور شناختی کارڈ کا حامل ہو۔درخواست صرف اپنے ضلع میں دی جا سکے گی۔درخواست دہندہ یا اہل خانہ (بیوی/بچے) کے نام پاکستان میں کوئی جائیداد نہ ہو۔کسی بھی قسم کا کریمنل ریکارڈ، قانونی تنازع یا بینک ڈیفالٹ نہ ہو۔تمام فراہم کردہ معلومات درست اور حقیقی ہوں۔شرائط و ضوابط پلاٹ پر 6 ماہ کے اندر تعمیر کا آغاز اور 2 سال کے اندر تکمیل لازمی ہے۔پلاٹ کو 5 سال تک فروخت، ٹرانسفر یا لیز پر نہیں دیا جا سکے گا۔زمین صرف رہائشی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی۔شرائط کی خلاف ورزی پر پلاٹ منسوخ کر کے بغیر معاوضے کے واپس لے لیا جائے گا۔پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی معائنہ کرے گی اور شکایات کے ازالے کے لیے کمیٹی قائم کرے گی۔حکومت کا عزم یہ اسکیم پنجاب حکومت کے اس عزم کی عکاس ہے کہ کمزور اور محروم طبقات کو نہ صرف چھت فراہم کی جائے بلکہ ان کے معیارِ زندگی میں بہتری اور سماجی انصاف کو بھی یقینی بنایا جائے۔