راولپنڈی: علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین سے متعلق بڑا انکشاف

راولپنڈی: پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان پر انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق خود پی ٹی آئی سے ہے۔واقعے کی تفصیل اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پریس کانفرنس کر رہی تھیں کہ اچانک ان پر انڈا پھینک دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے لیا اور انہیں پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیا گیا۔پولیس کا بیان پولیس کے مطابق دونوں خواتین خیبر پختونخوا سے راولپنڈی آئی تھیں، جہاں سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے۔ احتجاج میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس اور آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے کارکن بھی شامل تھے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خواتین نے علیمہ خان سے سوالات کیے لیکن جواب نہ ملنے پر ان پر انڈا پھینک دیا۔